ریو دی جنیریو،13اگست؍ (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) سنگاپور کے جوزف سکولگ نے 100میٹر بٹرفلائی سوئمنگ میں سوئمنگ پول کے شہنشاہ مائیکل فیلپس کو شکست دے کربڑاالٹ پھیر کے ساتھ ساتھ اپنے ملک کو اولمپک میں پہلا طلائی تمغہ دلایا۔21 برس کے ایشیائی چمپئن سکولگ نے اس مقابلے میں فیلپس کو مسلسل چوتھا طلائی تمغہ نہیں جیتنے دیا۔اس نے 50.39سیکنڈ کے اولمپک ریکارڈ کے ساتھ جیت درج کی۔فیلپس، ہنگری کے لاجلو سیک اور جنوبی افریقہ کے چوڈ لے کلوس 51.14سیکنڈ کا وقت نکال کر دوسرے نمبرپررہے۔فیلپس اگر یہ مقابلہ جیت جاتے تو یہ ان کا 14واں اولمپک ذاتی خطاب ہوتا۔ریو اولمپکس میں اب تک وہ چارطلائی(چاردوگنا 100میٹر فری اسٹائل، چار گنا 200میٹر فری ریلے، 200 میٹر بٹرفلائی اور 200میٹر انفرادی میڈل) تمغے جیت چکے ہیں،اب انہیں چاردوگنا 100میٹر میڈل ریلے میں حصہ لینا ہے۔اسکولنگ نے اس تاریخی فتح کے بعد کہاکہ ابھی مجھے جیت کا خمار نہیں چڑھا ہے،میرے اندر جذبات کا طوفان امنڈ رہا ہے،مجھے یقین ہی نہیں ہو رہا کہ میں نے سچ میں جیت لیا ہے یا ابھی میں تیاری ہی کر رہا ہوں۔